فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی،قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے

پیر 16 جون 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 100سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی،قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق فرید ٹائون میں شاہد منظور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، گلبرگ کے علاقہ میں اویس سے 2لاکھ کا سامان چوری، حسین آباد میں ندیم شوکت کے گھر سے تین لاکھ کا سامان چوری، تلیانوالہ روڈ پر راشد سے نقدی و فون چھین لیا، عبداللہ پور کے قریب امان اللہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ ڈوگر بستی کے اعجاز سی83ہزار و فون، جی ٹی ایس چوک تیمور ٹریولز کے باہر عمران سے جھپٹا مار کر فون، پیپلز کالونی کے زوہیب سے 40ہزار و فون، مدینہ ٹائون کی شمیم بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، ہمت پورہ کے عتیق کے گھر سے زیورات نقدی و فون، خیابان کالونی نمبر3کے لیاقت علی کی چھت سے مرغ اور کبوتر چوری، گرین ٹائون کے ذیشان سی10ہزار و فون، کریسنٹ ماڈل ہائی سکول کے قریب امجد سے جھپٹا مار کر فون، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی چوک میں بلال سے موٹر سائیکل نقدی و فون، رندھاوا چوک کے قریب شبیر احمد کی دکان کا صفایا کر دیا، 100ج ب کے ریاست علی سی25ہزار و فون، اسماعیل گرین سٹی کے باہر عبداللہ سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ڈرائی پورٹ پھاٹک کے قریب کلیم اللہ سے نقدی و فون، گرڈ اسٹیشن سمن آباد کے قریب ناصر ندیم سے نقدی وفون، 89 ر۔

(جاری ہے)

ب کے امتیاز سی30ہزار و فون،113گ ب کے محمد احمد کے ڈیرہ سے نقدی و فون چھین لیا۔188ر۔ب کے شہباز کے ڈیرہ سے مویشی، 186ر ب کی کبریٰ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 79ج ب کے رمضان سی10ہزار و فون، 76ج ب کے رمضان سی25ہزار و فون،275 جب کے نوید سے نقدی و فون، خانوانہ چوک میں خالد سے فون، علی ٹائون کے مبین احمد سے 33ہزار وفون، دانیال سٹی کے مزمل سے 1لاکھ روپے وفون، بائی پاس جڑانوالہ پر عمران سے نقدی و فون، کریم پیلس کے قریب قاسم سے نقدی وفون، الٰہی آباد کے اسامہ سے نقدی و فون، 225ر ب کے ساجد مسیح سے فون،85گ ب کے شاہد کے ڈیرہ سے مویشی، 236ر ب کے ساجد سے موٹر سائیکل،119گ ب کے یٰسین سے 82ہزار و فون،147گ ب کے نذر حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، 39گ ب کے سعید سے 17ہزار و فون، 272گ ب کے شاہ نواز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 76ر ب کے عاقب علی سے موٹر سائیکل،75ر ب کے سلطان سی50ہزار وفون، 489گ ب کے ارشد کے گھر سے قیمتی سامان،424گ ب کے وحید سے 1لاکھ80ہزار وفون، 410ر ب کے سلطان سے نقدی وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے علاقہ ٹھٹھہ دلاور کے اظہر سے نقدی و فون، چاکری والا کے سرور کے ڈیرہ سے مویشی، 544گ ب کے ناصر علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،470گ ب کے اشرف سے 5ہزار، فرید ٹائون کے جاوید سے نقدی،465گ ب کے اظہر سے سوا لاکھ،208ر ب کے ارسلان کے ڈیرہ سے مویشی چوری‘ دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ڈاکٹر شہزاد، مختار احمد،رشید آباد کے اظہر، کوہ نور پلازہ سے ذیشان احمد، گٹ والا کے امتیاز احمد، گوکھوال کے عدیل عباس، نیامت ٹائون کے فرمان، 67ج ب کے شہزاد،275 ج ب کے سرفراز،نوابانوالہ کے مغیث احمد، 228ر ب کے عثمان،266ر ب کے آصف، قصبہ تاندلیانوالہ کے ابو سفیان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے ذیشان،410ر ب کے زوار حسین، اڈا مرید والا کے علی اکبر، 215گ ب کے وحید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔