پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاو متاثر ہوئے،غیرملکی میڈیا

پیر 16 جون 2025 12:05

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاو متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک 36 سالہ شخص ہلاک ہوا۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔