شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا‘زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی، مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلومیٹر کی دوری پر تھا

پیر 16 جون 2025 12:15

شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا‘زلزلے کے جھٹکے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) شہر قائد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی، مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی 3.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 34 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔