بریلہ کے علاقہ محلہ تکیہ کے وفد کی یوسف ایوب خان سے ملاقات، گلیوں کیلئے 25 لاکھ فنڈ جاری

پیر 16 جون 2025 12:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ہری پور کی وی سی بریلہ کے محلہ تکیہ کے وفد نے یوتھ کونسلر اسرار محمود اور حاجی محمود کی قیادت میں یوسف ایوب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محلہ تکیہ کے اجتماعی مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

یوسف ایوب خان نے محلہ تکیہ کی تمام گلیوں کیلئے 25 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا اور مین روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ یوتھ کونسلر اسرار محمود نے کہا کہ یوسف ایوب خان کے مشکور ہیں، ہمیشہ انہوں نے اہلیان علاقہ کے سر پر ہاتھ رکھا ہے، یوسف ایوب خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ محلہ تکیہ کے دیگر بھی ترقیاتی منصوبے جلد تکمیل کو پہنچیں گے۔