یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے‘ جے یو آئی

جمہوریت اور عوام کا نعرہ لگانے والی حکومت مہنگائی کی چمپئن بن چکی ہے

پیر 16 جون 2025 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا مفتی بشیر یوسف زئی،مولانا حنیف الحق،مولانا وسیم الحق،مولانا سراج خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،پیٹرول 4روپے 80پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں فی لیٹر 7روپے 95پیسے اضافہ مزید مہنگائی کا سبب بنے گا، جمہوریت اور عوام کا نعرہ لگانے والی حکومت مہنگائی کی چمپئن بن چکی ہے انکا ایجنڈہ غربت نہیں غریب مکا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ( ن) اقتدار میں آنے سے پہلے غریب عوام کو ریلیف دینے کا ڈھنڈورا پیٹتی رہی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم برسایا جا رہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ جے یو آئی حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ وہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے کیونکہ اس سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا وہ سیلاب آئے گا جس سے غریب آدمی بچ نہیں سکے گا۔