خیبر پختونخواہ اربن موبیلٹی اتھارٹی کی جانب سے بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری

پیر 16 جون 2025 13:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی کی جانب سے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا کم از کم موجودہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایکسپریس روٹس پرمیئم سروس کا کرایہ 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔یہ نا گزیر اضافہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ناگزیر ہو گیا تھا تاکہ مسافروں کو بلا تعطل معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکے۔نئے کرائے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :