بھکر،پیپلز پارٹی وومن ونگ کی ضلعی صدر سمیت تہرے قتل کا ڈراپ سین،مقدمہ درج

پیر 16 جون 2025 13:38

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) بھکرپیپلز پارٹی وومن ونگ کی ضلعی صدر سمیت تہرے قتل کا معاملہ تھانہ سٹی میں مقتولہ ثمرہ بتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی ار کے مطابق مدعی مقدمہ کے اُس کی بہن اور مقتول عرفان گھر میں موجود تھے کہ ملزم ثنا اللہ مسلح پسٹل آیا اور فائرنگ کردی گولیاں ثمرہ بتول اور عرفان کو لگیں،بعد ازاں ملزم نے اپنے سر میں گولی مار کے خودکشی کرلی،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کا میری بہن کے ساتھ گاڑی کی لین دین کا تنازع تھا جس وجہ سے قتل کیا،اتوار کو پیپلز پارٹی وومن ونگ کی صدر ثمرہ بتول کے گھر میں فائرنک ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت تین افراد جا ں بحق ہو گئے تھے۔\378