
مرکزی علماکونسل پاکستان کے زیر اہتمام شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینار کا انعقاد
پیر 16 جون 2025 14:29
(جاری ہے)
اس موقع پروائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی ؓ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام اور آقاﷺ کی خدمت کیلئے وقف کی۔
آپ ؓ کی شخصیت آج کے نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہے۔ حضرت عثمان غنی ؓ نے اپنے سیاسی شعور اور حکمت عملی سے اسلام کو تقویت بخشی۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی ؓ کی سیرت اور فکر سے اُمت مسلمہ کو انتہاء پسندی سے بچایا جاسکتا ہے۔مشکل ترین حالات میں بھی مدینہ طیبہ میں خون ریزی برداشت نہیں کی بلکہ صبر کی انتہا کرتے ہوئے پوری دنیا کے امن پسندوں کیلئے مشعل راہ بن گئے۔حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کا دور خلافت بے مثال تھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یوسف فاروقی نے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کی زندگی کا ہر پہلو نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپ ؓ عشرہ مبشرہ میں سے ایک ہیں۔ آپ ؓ کا شمار نبی اکرم ﷺ کے خلفاء میں ہوتا ہے۔مولانا اعظم فاروق نے کہا کہ اُمت مسلمہ میں کامل الحیاء والایمان کے الفاظ آپؓ ہی کی شان میں استعمال کئے گئے۔ نبی پاک ﷺ کی دو صاحبزادیوں کا نکاح حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سے ہوا،جس کی وجہ سے آپ ؓ کا لقب ذوالنورین یعنی دو نوروں والا ہو گیا۔اس موقع پر مولانا عابد فاروقی نے کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ ہر نبی کا ایک رفیق ہوتا ہے اور جنت میں میرے رفیق عثمانؓ ہوں گے۔ اسلام کیلئے مالی اور جانی قربانی آپؓ نے پیش کی۔آپ ؓ کا دور خلافت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔سیمینار میں مولانا رب نواز، مولانا کرم داد حذیفی،مولانا الطاف اللہ فاروقی، قاری ثاقب عزیز، قاری سعید مدنی، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی و دیگر علماء نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
-
کراچی، پولیس کی سوفٹ ویئر ہاؤس میں کارروائی، ملازمہ بازیاب
-
پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ
-
بارشوں اورسیلاب سے مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ، 379 فیڈر مکمل اور 206 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں، پاور ڈویژن
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کےکارکن دل نواز خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی تبادلہ خیال
-
پی آئی اے ناکام: نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا
-
بلوچستان سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صوفی بزرگ حضرت پیرسید وارث شاہ کے 227ویں سالانہ عرس کا آغاز
-
بابا گورو نانک دیو جی کی برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں
-
نارووال ، نواحی گائوں سے بیس فٹ لمبا بھارتی اژدھا برآمد ، محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے
-
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.