ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد فرخ حمید کا سنٹرل جیل کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث 10 قیدی رہا کرنے کا حکم

پیر 16 جون 2025 15:03

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد فرخ حمید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل نوید اشرف نے انکا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن) محمد عارف خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین وارڈ، جیل ہسپتال، نوعمر وارڈ، سنٹر بارکوں کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کچن اسیران کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فرخ حمید نے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معمولی جرائم میں ملوث10 اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔\378

متعلقہ عنوان :