
قومی اسمبلی اجلاس، نان فائلررشتہ مانگیں گے تو کوئی رشتہ نہیں دیگا،عبدالقادر پٹیل کے نان فائلرز پالیسی پر طنزیہ جملے، سپیکر بھی مسکراتے رہے
کیا حکومتی بنچوں کو پتہ ہے کہ 114 سی کیا ہے؟ یہ 114 سی نا اہل افراد ہیں،اس بار کہا گیا ہے کہ یہ 114 سی بینکوں میں اکاؤنٹس نہیں کھلوا سکتے، اپنے ہی اکاؤنٹس سے یہ پیسے نہیں نکلوا سکتے، رہنماء پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
15:30

(جاری ہے)
یہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں بیچ نہیں سکتے، خرید نہیں سکتے ان کے اکاؤنٹس سیز ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی آربٹری پرسنٹیج خیالی پرسنٹیج سیٹ کی گئی ہے اس میں کچھ چیزیں لکھنا بھول گئے ہیں جو نان فائلرز کیلئے لکھی جا سکتی ہیں اگر یہ رشتہ مانگیں گے تو ان کو کوئی رشتہ نہیں دے گا۔ یہ سموسے خریدیں گے تو ان کو ساتھ میں چٹنی نہیں ملے گی۔ چلتے ہوئے یہ دو پیروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک پیر کا استعمال کر کے لنگڑا کر چلیں گے تاکہ دور سے پتہ چلے کہ یہ نان فائلر جا رہا ہے۔عبدالقادر پٹیل کے نان فائلرز پر طنزیہ جملے کہنے پر سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق بھی ان کی تقریر سن کر مسکراتے رہے۔عبدالقاد رپیٹل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ رسم ہے کہ ہمیشہ ہم تقریریں کرتے ہیں۔ ہم بجٹ کا سہارا لیتے ہیں تمام امور پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ ہم آئسولیشن میں تو بالکل یہ نہیں کرسکتے۔ اس سال کا بجٹ جنگوں کے سائے تلے بننا والا بجٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال کا بجٹ بدلتے ہوئے ایشیا اور دنیا کی صورتحال کا بجٹ ہے۔ ہمیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ذاتی مسائل سے نکل کر ملکی اور جغرافیائی صورتحال پر زیادہ توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔عبد القادر پٹیل نے کہا کہ شاید حکومتی بینچوں میں یہ خوش فہمی ہے کہ پیپلز پارٹی ہر چیز کو سپورٹ کر جائے گی ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ کسی ایسی چیز کو سپورٹ کرنے نہیں جارہے جو عوام اور ملکی مفاد کے خلاف ہو۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صرف بجٹ پر فوکس کر کے ہی چلتے رہیں گے تو یہ ممکن نہیں، اس سال کا بجٹ متقاضی ہے۔ ہمیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
-
یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
-
وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح سوا 2 فیصد سے تک پہنچ گئی
-
پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ شامل ہے، احسن اقبال
-
خوشحال پاکستان کے قیام کیلئے اپنی کوششیں دوگنی کریں، عاصم افتخار
-
بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، سینیٹر فیصل جاوید
-
وزیراعظم خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
-
وزیراعظم کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہاربرہمی
-
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے، عطاء اللہ ..
-
ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شہید، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
-
بیرسٹر گوہر کا بونیر میں ہیلی کاپٹر سروس اور ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.