صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کی ملاقات، عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا

پیر 16 جون 2025 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام توانائیاں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا اور آزاد کشمیر ہائیکورٹ اور سروسز ٹربیونل میں خالی آسامیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر اور چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔