بھکر،اسسٹنٹ کمشنر بھکر کا اراضی ریکارڈ سینٹر بھکر کا اچانک دورہ کیا

پیر 16 جون 2025 18:05

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان نے اراضی ریکارڈ سنٹر بھکر کا دورہ کیا انہوں نے سنٹر پر پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کا جائزہ لیا اور سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر دستاویزات کے حصول کیلئے آنیوالے افراد کو مسائل سے پاک ماحول فراہم کیاجائے بالخصوص بزرگ افراد کیلئے عمدہ سروسز کا نظام یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :