کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام کی تیاریوں، صفائی کے انتظامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

پیر 16 جون 2025 18:47

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کی تیاریوں، صفائی کے انتظامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) سرگودھا فہمد محمود، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، چیف ایگزیکٹو آفیسرسرگودھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران، چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن حامد چھٹہ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پاکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افسران نے کمشنر کو گزشتہ ہفتے کے دوران اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد ارشد نے پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبوں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرسرگودھا ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے محرم الحرام کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام محکمے اپنی ذُمہ داری کو عبادت سمجھ کرادا کریں۔ اُنہوں نے صفائی کمپنی کے عملے کی عیدالاضحی کے دوران بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہی معیار برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :