صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس راجہ سعیداکرم خان کی ایوان صدرکشمیرہاؤس میں ملاقات

پیر 16 جون 2025 20:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔

انہوں نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ اور سروسز ٹربیونل میں خالی اسامیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی۔ بعد ازاں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔