Live Updates

افتخار علی ملک کی پنجاب میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد

پیر 16 جون 2025 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پنجاب کا غریب پرور، ترقی پسند اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو پنجاب کے بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ سے عام شہریوں پر بوجھ کم ہو گا اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھے گا۔

(جاری ہے)

بجٹ پر موثر اور شفاف عملدرآمد سے پنجاب کے عوام کے معیار زندگی میں واضح بہتری آئے گی اور دیگر صوبوں کیلئے ایک مثال اور معیار قائم ہو گا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے بصیرت افروز وژن کی تعریف کی جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تیزی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ صوبے میں جامع ترقی اور معاشی استحکام کیلئے وزیراعلیٰ کے عزم کا عکاس ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات