عالمی پیرس ائیر شو 2025 کا افتتاح، رافیل سمیت لڑاکا، بمبار، مسافر طیارے نمائش کے لیے پیش

پیر 16 جون 2025 22:52

عالمی پیرس ائیر شو 2025 کا افتتاح، رافیل سمیت لڑاکا، بمبار، مسافر طیارے ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)عالمی فرانس پیرس ائیرشو 2025 کا افتتاح ہوگیا جس میں 48 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعتوں کے سینکڑوں اسٹالز لگے ہیں، پیرس ائیرشو میں لڑاکا طیارے، بمبار طیارے، مسافر طیارے بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

رافیل طیارے کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے، جدید ڈرونز، خودکار فضائی دفاعی نظام سمیت ایویشن انڈسٹری کی مختلف اشیاء کی نمائش جاری ہے، پیرس ائیرشو میں دنیا بھر سے دفاعی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔پیرس ائیرپورٹ لی بارگے میں میلوں طویل میلہ سجا ہے، دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی جدید طیاروں کی نمائش سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :