
یوکرین: دارالحکومت کیئو پر روسی حملوں اور شہری ہلاکتوں کی مذمت
یو این
بدھ 18 جون 2025
02:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں روس کے میزائل اور ڈرون حملوں پر مذمت کا اظہار کیا ہے جن میں 14 شہری ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) کے مطابق، اس حملے میں کیئو کے سات اضلاع میں 30 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ ایک سال کے عرصہ میں یوکرین کے دارالحکومت پر ہونے والا مہلک ترین حملہ تھا۔ مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ اس حملے سے گنجان آباد علاقوں میں میزائل اور ڈرون حملوں سے لاحق سنگین خطرات کا اندازہ ہوتا ہے۔
یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے بھی ان حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں کیئو کے علاوہ اوڈیسا، ژیپوریژیا اور دیگر جگہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
(جاری ہے)
جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا پر حملوں میں متعدد شہری ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سکول اور جسمانی معذور بچوں کے خصوصی مرکز کو نقصان پہنچا۔ ژاپوریژیا میں میزائلوں نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ضروری مدد پہنچا رہے ہیں۔بڑھتا انسانی نقصان
مشن نے یوکرین کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ حملوں میں روس کی فوج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 440 ڈرون اور 32 میزائل داغے۔ ان میں 175 ڈرون اور 14 میزائلوں نے کیئو کو نشانہ بنایا۔
یہ رواں ماہ چوتھا موقع ہے جب روس نے ایک ہی رات میں 400 سے زیادہ میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔
قبل ازیں جون 2024 میں ایک رات یوکرین پر 544 میزائل اور ڈرون داغے گئے تھے۔ تازہ ترین حملے سے پہلے بھی ایسے واقعات میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ رواں ماہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے حملوں میں کم از کم 29 شہری ہلاک اور 126 زخمی ہو چکے ہیں۔مئی تک روس کے حملوں میں شہریوں کی اموات گزشتہ سال اسی عرصہ میں ہونے والی اموات سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔
میتھائس شمالے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت بچوں سمیت شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت ہے اور ایسی کارروائیوں کو جنگ کا معمول نہیں بننا چاہیے۔پناہ گزینوں کا بحران
یوکرین میں جنگ تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے اور ملک میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ اب تک 63 لاکھ شہریوں نے ملک چھوڑ کر یورپ بھر میں پناہ لے رکھی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور معمر لوگوں کی ہے جن کا انحصار اپنے میزبان ممالک کی جانب سے عارضی طور پر مہیا کردہ تحفظ پر ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے متعلقہ حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کی محفوظ، باوقار اور پائیدار واپسی تک انہیں اپنے ملک میں قانونی حیثیت مہیا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.