
جرمن چانسلر نے ایران کو تباہ کن کارروائی کی کھلی دھمکی دے دی
ایران پیچھے نہ ہٹا تو جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ ہمارے ایجنڈے پر ہے، ایران کمزور ہوچکا ہے ، اسرائیل کے پاس فوجی سازوسامان زیادہ نہیں لیکن امریکا کے پاس ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مارس
ثنااللہ ناگرہ
منگل 17 جون 2025
21:47

(جاری ہے)
ایران کمزور ہوچکا ہے سفارتی مدد کی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔
ایرانی حکومت اب شاید دوبارہ اپنی پرانی طاقت حاصل نہ کرسکے۔ایران کا مستقبل غیریقینی ہوچکا ہے انتظار کرنا ہوگا اور صورتحال کو دیکھنا ہوگا۔کوئی نیا منظر نامہ بنتا ہے تو جرمنی ، فرانس اور برطانیہ سفارتی مدد کو تیار ہوں گے۔ دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ہر سلطنت کو زوال کا سامنا کرنا پڑا، دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا کیوں کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا، آج سے 100 سال پہلے برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی، لوگ سمجھتے تھے اس سلطنت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا لیکن وہ وقت بھی آیا جب برطانیہ عالمی منظرنامے سے پیچھے ہٹ گیا۔ شی جن پنگ نے مزید کہا کہ 200 سال قبل فرانس یورپ کے افق پر غالب تھا اور ایک وقت تھا جب ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے لے کر میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا، ہسپانوی بادشاہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ قائم رہے گی لیکن تاریخ نے ثابت کیا کہ ہر سلطنت کو زوال کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی سیاست و معیشت میں ہمیشہ کے لیے ناگزیر ہے تو وہ ماضی کی ان سلطنتوں سے سبق لے، وقت بدلتا ہے اور قومیں بدلتی ہیں جو قوم دنیا کا احترام نہیں کرتی وہ خود اپنے زوال کی راہ ہموار کرتی ہے۔ علاوہ ازیں چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی دارالحکومت تہران سے شہریوں کو فوری انخلاء کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تنازعے کو ہوا دینے کی بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے، آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے اور دباؤ بڑھانے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی بلکہ اس سے خطے میں تنازعہ مزید گہرا اور وسیع ہو جائے گا، اس لیے عالمی طاقتیں ایران اسرائیل کشیدگی مزید بڑھانے کی بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.