سوات، ایل پی جی ری فلنگ کے غیر قانونی دھندے کے خلاف کریک ڈائون، دکان سیل

پیر 16 جون 2025 20:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ضلعی انتظامیہ سوات نے تعلیمی اداروں اور ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (AAC-I) بابوزئی اخلاق احمد نے رحیم آباد کے علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران دکان میں ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی بھرنے کا انکشاف ہوا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان کو سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور اس طرح کی خطرناک اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

متعلقہ عنوان :