ڈی پی او خانیوال کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

مظلوم ،بے سہارہ اور ا نصاف کے طلبگار افراد کی مدد عبادت سمجھ کر کی جائے، محمد اسماعیل کھاڑک کی ہدایت

پیر 16 جون 2025 20:35

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت کمیٹی روم میں فرنٹ ڈیسک سٹاف اور محرر ان کیساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا میٹنگ میں ریڈر محمد شفیق، انچارج فرنٹ ڈ یسک اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈی پی او محمد اسما عیل کھاڑک نے اس مو قع پر کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی میں فرنٹ ڈ یسک سٹا ف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے آپکا ر ویہ ہی وہ پہلا تاثر ہو تا ہے جو عوام پولیس کے بارے میں قائم کرتے ہیں اس لیے ہر فرنٹ ڈ یسک اہلکار کی ذمہ دا ری ہے کہ وہ آنے والے سائلین سے خوش اخلا قی ، ہمدردی اور خلوص کیساتھ پیش آئے انہو ں نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد فرنٹ ڈیسک سسٹم کی بہتری عوامی خدمات میں شفا فیت شہریوں کیساتھ حسن سلوک کو یقینی بنانا ہے انہوںنے تمام متعلقہ ا فسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں ریکارڈ کی مکمل کمپیو ٹرائزیشن ، ایف آئی آر کا فوری اند راج ، در خوا ستوں کی بروقت پر اسیسنگ اور شکایات کا مثر اندراج فرنٹ ڈ یسک کی بنیادی ذمہ د ا ریاں ہیں جن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتا ہی ناقابلِ برداشت ہوگی ڈی پی او اسما عیل کھاڑک نے کہا کہ آپکی ڈیوٹی صر ف ایک ملازمت نہیں بلکہ مظلو م بے سہارہ اور ا نصاف کے طلبگار افراد کی مدد کا ایک مقدس فریضہ ہے اسے عبادت سمجھ کر ادا کریں شہر یوں کے مسا ئل کے حل کیلئے نہ صر ف خوش د لی سے کام لیں بلکہ تما م متعلقہ افسران کیسا تھ مکمل کوآرڈینیشن کے تحت کام کیا جائے تا کہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور پولیس کا مثبت چہرہ نمایاں ہو سکے انہوننے مزید کہا کہ فر نٹ ڈیسک کو جد ید تقا ضوں کے مطابق اپ گر یڈ کیا گیا ہے تاکہ عو ام کو فو ری شفاف اور باو قار پو لیس سرو س فر اہم کی جا سکے اس مو قع پر محمد اسماعیل کھاڑک نے واضح کیا کہ عوام کی عزت اور انکے مسا ئل کے حل میں سستی ، غیر سنجید گی یا بد تمیزی برداشت نہیں کی جائیگی ہر اہلکار کو جوا بدہ بنایا جائیگا اور غیر ذمہ دار رویہ رکھنے وا لوں کیخلاف سخت محکما نہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔