Live Updates

تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی ترک، چھوٹے کاروبار کو تحفظ دینا ہوگا، فیصل واوڈا

میری پہلے بانی پی ٹی آئی نے ٹریننگ کی ، پھر آصف زرداری ،اب مولانا فضل الرحمن کررہے ہیں، سینیٹ میں اظہار خیال

پیر 16 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کیمسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر آصف زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات