ڈی سی چمن کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی پیشگی تیاریوں بارے اجلاس کا انعقاد

پیر 16 جون 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ممکنہ مون سون بارشوں کی پیشگی تیاری کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 20 جون سے شروع ہونے والی ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر و اطراف میں سیلابی ریلوں سے پہلے تمام نالوں کی مجموعی صفائی ستھرائی ، قبضہ کیے گئے نالوں کو واگزار کروانا اور دیگر ضروری کارروائی کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ممکنہ مون سون بارشوں سے پہلے امدادی کیمپس سکولوں و کالجز میں بنائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورتحال میں عوام کو وہاں پر منتقل کیا جاسکے۔ وہاں عوام کیلئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس مقصد کیلئے آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن اور رابطے پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ، پی ڈی ایم اے ،این ایچ اے اور دیگر ادارے اپنی مشینری اور دیگر ضروری آلات اور سٹاف کو تیار اور ریڈ الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے یا واقعے کی صورت میں بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔ اجلاس میں 11 پنجاب رجمنٹ چمن ہیڈ کوارٹر، چمن سکاؤٹ ، ایس پی چمن، ڈی ایچ او چمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک چمن، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو چمن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چمن، جنرل منیجر این ایچ اے بلوچستان کوئٹہ، اے ڈی سی جنرل چمن، اے سی صدر، ایگزیکٹو انجینئر روڈ اینڈ بلڈنگ ، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن چمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی چمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چمن، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چمن ، ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر چمن، رسالدار لیویز ہیڈکواٹر چمن اور دیگر آفیسران شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :