Live Updates

پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے غیر ترقیاتی بجٹ مختص

پیر 16 جون 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 کے لیے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے غیر ترقیاتی بجٹ مختص کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بجٹ اعدادوشمار کے مطابق یونیورسٹی آف جھنگ کے لیے غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 25کروڑ روپے،یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لیے55کروڑ روپے،یونیورسٹی آف گجرات کے لیے72 کروڑ روپے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لیے60 کروڑ روپے ،دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے ایک ارب روپے،یونیورسٹی آف دی پنجاب کے لیے 78 کروڑ روپے ،یونیورسٹی آف میانوالی کے لیے 35 کروڑ روپے ،یونیورسٹی آف چکوال کے لیے30کروڑ روپے،غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے لیے60 کروڑ روپے،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے لیے67 کروڑ روپے،یو ای ٹی لاہور کے لیے 65کروڑ روپے،یو ای ٹی ٹیکسلا کے لیے63کروڑ روپے ،بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لیے 52 کروڑ روپے ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے لیے 50 کروڑ روپے ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ساہیوال کے لیے 46 کروڑ روپے ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ملتان کے لیے40 کروڑ روپے ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے لیے 40 کروڑ روپے ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے لیے40 کروڑ روپے ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لیے60 کروڑ روپے،بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے لیے 30 کروڑ روپے ،محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے لیے45کروڑ روپے ،تھل یونیورسٹی بھکر کے لیے30 کروڑ روپے ،یونیورسٹی آف نارووال کے لیے 3 کروڑ روپے جبکہ یونیورسٹی آف ساہیوال کے لیے غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 46 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات