Live Updates

پنجاب حکومت کا 8نئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز فار گرلز قائم کرنے کا اعلان

منگل 17 جون 2025 03:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے جن کی قومی معاشرتی دھارے میں شمولیت بلاشبہ ہماری مجموعی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب صوبہ بھر میں 8 نئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز فار گرلز قائم کرنے جارہی ہے۔

جس کیلئے موجودہ بجٹ میں 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مزید برآں طلبہ کو جدید ڈیجیٹل اور آئی ٹی اسکلز سے آراستہ کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کے زیر اہتمام کالجز میں آئی ٹی لیبزبھی قائم کی جائیں گی جن کیلئے موجودہ بجٹ میں 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات