
ض* پنجاب کا حالیہ بجٹ ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ ہے ‘ بیرسٹر دانیال چوہدری
منگل 17 جون 2025 04:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اسکولز اور کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جو نہ صرف توانائی بحران کے خاتمے میں معاون ہو گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ کا باعث بھی بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 41 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی صحت عامہ کے حوالے سے سنجیدہ ترجیحات کا عکاس ہے۔ تحصیل اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جامع پروگرام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے مسائل کا حل فراہم کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی عوام کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو خاص طور پر غریب اور نادار مریضوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب آسان کاروبار پروگرام کے لیے 89 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 24 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کے حکومتی عزم کا واضح ثبوت ہے۔ زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کاشتکاری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں ریکارڈ 359 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بجٹ میں بھی 132 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ اس اضافے کا مقصد پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور ضروری وسائل سے لیس کرنا ہے تاکہ عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 130 فیصد اضافہ کر کے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے اس بجٹ کو معاشی استحکام، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاح کا ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ نہ صرف عوام کی توقعات پر پورا اترے گا بلکہ ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔۔۔۔۔اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.