ریٹائرڈڈی ایس پی کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 17 جون 2025 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرکیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ڈی آئی جی( ایڈمن )عمران کشورنے ریٹائرڈ پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہا اورآئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ڈی آئی جی عمران کشور نے ریٹائرہونے والے ڈی ایس پی حافظ عبدالماجدکو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی،یادگاری شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔

حافظ عبدالماجد 1988ء میںمحکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے۔2021ء میں ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہوئے اور ریٹائرمنٹ سے قبل بطور ڈی ایس پی( انویسٹی گیشن) گلشن راوی تعینات تھے۔ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور نے کہا کہ ریٹائرڈ ڈی ایس پی حافظ عبدالماجد نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔عمران کشور نے کہا کہ محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کے تجربات سے استفادہ کرتا رہے گا۔ڈی آئی جی ایڈمن نے کہا کہ ہمارے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی حافظ عبدالماجدنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوران ِملازمت سینئر افسران کی راہنمائی سے تمام ٹارگٹس احسن طریقے سے پورے کئے۔

انہوں نے عزت افزائی پرسی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور اور سینئرپولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایس ایس پی (ڈسپلن)کاشف اسلم، ایس پی(لیگل)غلام حسین چوہان،پی ایس اوٹو سی سی پی او کاشف ڈوگر، ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن، ڈی ایس پی انکوائریز عامر اقبال ودیگرافسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :