نوشہرہ ورکاں، ہرچوکی میں حسن اعجاز گورایہ کی کاوش سے تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ قتل میں صلح فریقین بغل گیر ہو گئے

منگل 17 جون 2025 14:11

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں حسن اعجاز گورایہ و دیگر کی کاوش سے مقدمہ قتل کے فریقین شیرو شکر ہوگئے ، ہرچوکی گورایہ میں منعقدہ اکٹھ میں دونوں فریقین کی دشمنی صلح میں تبدیل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق ہرچوکی گورایہ میں سیاسی وسماجی رہنما چوہدری حسن اعجاز گورایہ کے ڈیرہ پر تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ نمبر 1366/24 بجرم 302/34ت پ کی دونوں پارٹیوں کا اکٹھ ہوا جس میں مقتول استخار علی کے بھائی مدعی مقدمہ عمران بیٹے سرشار علی اور دیگر ورثا نے ملزمان احسان ،عامر،شعیب کو رضائے الٰہی کے لیے معاف کر دیا اس صلح کی تقریب میں چوہدری ظہیر اکرم گورایہ ایڈووکیٹ سابق صدر تحصیل بار ،چوہدری شہباز احمد گورایہ سابق نائب ناظم ، عمیر عنصر گورایہ ایڈووکیٹ،حاجی نواز احمد گورایہ، منظر خورشید گورایہ،ناصر گورایہ،ذوالفقار گورایہ ایم۔

(جاری ہے)

پی اے،اویس وڑائچ ،حافظ عبدالقدوس وڑائچ ، خالد محمود گورایہ ،تحسین رضا کھرل ،نعیم افضل گورایہ ،احسان اللہ گورایہ ، عثمان علی چیمہ ،ساجد مسعود چیمہ،ناظم علی ،سمیت گاؤں کی تمام برادریوں کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :