سرگودھا میں مستحق مسیحی خاندانوں میں ایسٹر کی مناسبت سے مالی امدادی چیکس دیئے گئے

منگل 17 جون 2025 14:22

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سرگودھا میں مستحق مسیحی خاندانوں میں ایسٹر کی مناسبت سے مالی امدادی چیکس دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں 116 مستحق مسیحی خاندانوں کو فی کس 15 ہزار روپے مالیت کے چیکس فراہم کیے گئے اور کہا گیا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ضلعی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اے ڈی سی جی ابوبکر نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماجد بن احمد نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی حکومت پنجاب کے احسن وژن کی عکاسی ہے، جو بلا امتیاز سب کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہیں۔