Live Updates

پنجا ب کے بجٹ میں بھی حکو مت نے ریلیف د ے کر تمام طبقات کے د ل جیت لیے ، ٹیکس فر ی بجٹ عوا م کےلئے تحفہ ہے، رہنما مسلم لیگ ن شاہنواز رانجھا

منگل 17 جون 2025 15:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) مسلم لیگ (ن)سرگودھا ڈویژن کے صدر شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجا ب کے بجٹ میں بھی حکو مت نے ریلیف د ے کر تمام طبقات کے د ل جیت لیے ، ٹیکس فر ی بجٹ حکو مت کا عوا م کےلئے تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ و ز یر اعلیٰ پنجاب مریم نو ازشر یف عملی طور پر صوبے کو ترقی و خوشحا لی کی شاہراہ پر گامزن کر چکی ہیں ،و ہ ز با نی جمع خرچ کے بجا ئے عوامی فلاح و بہبو د کےلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ہر طرح سے متوازن اور عوام دوست ہے، حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرا م ہوچکی ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات