سرگودھا ، لوکل گورنمنٹ کے 251 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں

تمام سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور انہیں 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

منگل 17 جون 2025 15:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع سرگودہا، خوشاب اور بھکر اضلاع میں روڈ سیکٹرز اور وزیراعلی پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ کے 251 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں، جن پر مجموعی طور پر 2 ارب 92 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے جن میں سرگودھا کی 231، خوشاب کی 17 اور بھکر کی 3 سکیمیں شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق کمشنر جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور انہیں 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ روڈ سیکٹر سے ضلع خوشاب میں 26 ارب 31 کروڑ روپے تخمینہ لاگت کی 49 سکیموں اور ضلع سرگودہا میں 40 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی 43 سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

کمشنرنے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کی ایک ایک پائی کو شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال یقینی بنایا جائیکمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بعض سکیموں کے کوالٹی ٹیسٹ فوری طور پر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور واضح کیا کہ وہ خود بھی جلد بعض منصوبوں کا موقع پر جا کر معائنہ کریں گے تاکہ کام کی رفتار اور معیار کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :