صحبت پور ،بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

منگل 17 جون 2025 16:49

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) بلوچستان حکومت کی طرف سے اعلان کردہ محکمہ پولیس کے کوسٹل ہائی وے میں کانسٹیبل کی بھرتیوں پر قد چھاتی پیمائش کا پہلا مرحلہ ایس ایس پی صحبت پور کی نگرانی میں مکمل ہوگیا ،جبکہ کوسٹل ہائی وے گوادر کیلئے پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے پہلے مرحلے کے تحت آج پولیس لائن صحبت پور میں امیدواروں کی قد و چھاتی کی پیمائش کی ٹیم فلائٹ لیفٹیننٹ رٹائرڈ ایس ایس پی صحبت پور ذیشان علی، ڈی ایس پی عابد حسین بگٹی، ڈی ایس پی گل گہنور گولہ ، انسپکٹر محمد اقبال کھوسہ ، انسپکٹر غلام مصطفیٰ کٹبار، سب انسپکٹر محمد صلاح رئیسانی ، سب انسپکٹر ضیاءالحق کھوسہ ، سب انسپکٹر سلطان احمد سولنگی ریڈر ڈی آٸی جی سبی بابو زبیر احمد نوشیروانی اور غلام مصطفیٰ جمالی او ایچ سی صحبت پور کی زیر نگرانی شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں امیدواروں کی جسمانی پیمائش مکمل شفافیت اور نظم و ضبط کے ساتھ ہوئی ۔ ایس ایس پی صحبت پور ذیشان علی نے اس موقع پر موجود عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی سفارش یا اقرباء پروری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو فورس میں شامل کرنے کا مقصد کوسٹل ہائی وے پولیس N-10 گوادر کو مزید فعال، باصلاحیت اور عوام دوست بنانا ہے۔ قد و چھاتی کی پیمائش کے بعد اگلا مرحلہ دوڑ اور تحریری امتحان کا ہو گا، جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔\378