ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ کا روہیل گڑھا کا دورہ، سیوریج لائن بچھانے کا پی سی۔ون جلد تیار کرنے کی ہدایت کی

منگل 17 جون 2025 17:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) رکن پنجاب اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے یونین کونسل فتح گڑھ کے علاقے روہیل گڑھا کا دورہ کیا اورسیوریج کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور ضلع کونسل کے متعلقہ افسران کو اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے مستقل حل کے لیے سیوریج لائن بچھانے کا پی سی۔

(جاری ہے)

ون جلد تیار کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا پائیدار حل فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے گوہدپور میں جاری پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ (پی آئی سی آئی آئی پی )کے تحت ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع ان کے ہمراہ سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری بشیر، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبد الحمید قاسم، چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل شہزاد اور عمر ایوب بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :