چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب، اسپتال منتقل

منگل 17 جون 2025 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)(ن )لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔پولیس چوہدری تنویر کو لے کر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روانہ ہوئی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری تنویر کا طبی معائنہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اب سے کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کیا تھا۔جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواستِ ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔