خانیوال ،محرم الحرام پر بہترین انتظامات یقینی بنائے کا فیصلہ

منگل 17 جون 2025 21:34

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت محرم الحرام انتظامات بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت مثالی انتظامات کو یقینی بنانے پر اتفاق،جلوس و مجالس روٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کیلئے پلان شیئر ہونگے۔عزاداروں،شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید،عامر لیاقت،ڈی ای او ڈاکٹر خالد محمود،ڈی او آئی زین علی و دیگر محکموں کے افسران موجود جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میانچنوں ساجدہ رزاق،اے سی جہانیاں زوہیب شفیع نے آن لائن شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں ومجالس کے پرامن انعقاد،سکیورٹی،ٹریفک و صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،متعلقہ محکمے اپنے محرم الحرام پلان فوری جمع کروائیں،اے کیٹیگری جلوسوں کی کڑی نگرانی کیلئے چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے،افسران سکیورٹی پوائنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹس کےجوائنٹ وزٹس ضرور کریں،ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا محرم کے دوران ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے،ہسپتالوں میں اضافی بیڈز،سول ڈیفنس سرچنگ،بلڈ بینکس،میڈیسن دستیابی پر فوکس کیا جائے، پرامن عاشورہ کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام انتظامات کیلئے ضلعی سطح پر اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑفوکل پرسن ہونگے۔\378