
پولیس عوام کی اُمیدوں پر پورا اترتے ہوئے پر امن عاشورہ محرم کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، آئی جی خیبر پختونخوا
منگل 17 جون 2025 19:40
(جاری ہے)
پولیس سربراہ کو صوبے میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس، جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کے بارے میں ریجنل پولیس افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پُر امن محرم کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
سماج دشمن عناصر ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہر مشکل حالات میں توقعات سے بڑھ کر اپنے مقدس فرائض سرانجام دیتے ہوئے شرپسندوں کے عزائم کو بروقت خاک میں ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس اس بار بھی عوام کی اُمیدوں پر پورا اترتے ہوئے پر امن عاشورہ محرم کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کے قیام اور شرپسند وں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کے ذریعے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اعلیٰ پولیس حکام کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر بھیجوانے سے پہلے ان کی باقاعدہ بریفنگ کریں اور ان کے تحفظ کو ہر حوالے سے یقینی بنانے کے لیے حفاظتی جیکٹس اور ضروری اسلحہ و ہتھیاروں سے لیس کرکے بھیجوائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے ایمرجنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر ، کمشنرلاہورڈویژن کی زیرصدارت لیبرسیفٹی اقدامات ، کم ازکم اجرت کو یقینی بنانے کیلئے اہم اجلاس
-
عمران خان کے احتجاجی تحریک موخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم، اسوقت قومی اتحاد اشد ضروری ہے‘ خواجہ سعد رفیق
-
ایف بی آر افسران کو ایس ایچ او کے اختیارات دینے سے ٹیکس کلیکشن کم ہوگی،حنیف لاکھانی
-
سندھ پولیس میں کم عمربھرتیوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں
-
مرتضی وہاب نے کراچی کی بدترین شہروں کی فہرست میں شمولیت مسترد کردیا
-
ریلوے نے مسافر ،مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ
-
1240 ارب کے ترقیاتی پروگرام میں سے 64 فیصد حصہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختص کیا گیا ‘ مریم اورنگزیب
-
مسلم لیگ ن بلوچستان کے اعلی سطح وفد کے اسپیکر چیمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تفصیلی ملاقات
-
پنجاب کی مینڈیٹ چورسرکار کی ترجمان بدزبان ہی نہیں بد دماغ بھی حد سے بڑھ کر ہے، ترجمان پی ٹی آئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.