سپرویجی لینس ٹیمیں امتحانی نظام کی نگرانی میں کلیدی کرداراد اکررہی ہیں،چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

منگل 17 جون 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے کہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی سپرویجی لینس ٹیمیں امتحانی نظام کی نگرانی میں کلیدی کرداراد اکررہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو امتحانات کے دوران ایسا ماحول فراہم کیا جارہا ہے جہاں وہ مکمل اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ پرچے دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سپرویجی لینس ٹیموں کی موجودگی سے نگران عملہ مزید متحرک ہوگیا ہے اور طلبہ کیلئے منصفانہ ماحول فراہم کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 (دوسرے مرحلہ)کے آٹھویں روز شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے انگلش(نارمل)پرچہ اول(فیلیئرز)اور انگلش (ایڈوانسڈ)پرچہ اول(فیلیئرز)لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :