فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

منگل 17 جون 2025 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ اور تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 اشتہاری ملزمان دوست خان عرف لالا عمران، حکیم خان عرف حاکم اور شاہد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ گلبرگ نے بڑی کارروائی کرکے قتل کےدو اشتہاری مرکزی ملزمان کو02سال بعد گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عدیل اکرم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزمان دوست خان عرف لالا عمران اور حکیم خان عرف کو گرفتار کرلیا۔ملزمان تھانہ گلبرگ کے مقدمہ 1475/23 بجرم 302/148/149/324 میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 02 سال قبل پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے عبداللہ کو قتل اور سکندر جاویدکو مضروب کیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس ایچ اوتھانہ ملت ٹاؤن مظہر عرفان نےکارروائی کرکے قتل کے اشتہاری ملزم شاہد کو دو سال چھ ماہ بعدگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ ملت ٹاؤن کے مقدمہ 157/23 بجرم 302/148/149/324 میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم شاہد نے اڑھائی سال قبل نعمان علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔