Live Updates

چینی صدر کا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جلد کم کرنے پر زور

منگل 17 جون 2025 21:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)چینی صدر شی جن پنگ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جلد از جلد کم کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے قازقستان میں ازبک صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں سے مشرق وسطی میں اچانک کشیدگی بڑھی ہے جس پر چین کو تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی علاقائی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات