محکمہ پی ڈی ایم اے اور موسمیات کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ،ڈپٹی کمشنرکوئٹہ

منگل 17 جون 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرکوئٹہ سعید احمد دمڑ نے مون سون کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکموں کے افسران سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے اور موسمیات کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے تاکہ مقامی آبادی کو کوئی مالی و جانی خطرات لاحق نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسے سلسلے میں قبضہ مافیا کو جنہوں نے سیلابی نالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں ہیں ان کو نوٹسزجاری جاری کر کے اطلاع دی جائے کہ وہ ہر وقت محکمہ پی ڈی ایم اے کے حفاظتی تدابیر والی ہدایت پر درآمد کریں۔ اسی طرح بطور ڈپٹی کمشنر عوام کو خبردار کر دینا چاہتا ہوں کہ ضلعی حکومت سے مل کر مون سون کی حالیہ پیش رفت سے بچنے کے لیے باہمی تعاون کر کے بڑے خطرات وآفات سے محفوظ رہ جانے کے حوالے سے مقامی لوگوں میں مزید شعور پھیلائے ۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ کے ان سب احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لیے سب افسران نے مون سون کے حالیہ پیش کردہ خطرات سے بروقت نمٹنے کے لیے مزید جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :