لینڈ مافیا،تجاوزات ،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک اور نئی فورس بنا دی گئی

فورس اگلے ماہ سے فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی،سربراہ ڈپٹی کمشنر ہونگے

منگل 17 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے نام سے نئی فورس بنادی گئی ،فورس اگلے ماہ سے فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی،انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے،فورس کے قیام کا مقصد لینڈ مافیا کو لگام دینا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،فورس تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کے معاملات پر کڑی نظر رکھے گی۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس نے عوامی آگاہی کیلئے فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ جوہر ٹائون شوق چوک سے ٹھوکر نیاز بیگ اور پھر کینال روڈ سے ہربنس پورہ پہنچا۔تحصیل آفیسر اختر ملک نے بتایا کہ فورس تمام سرکاری زمینوں پر قبضے چھڑوائے گی، غیر قانونی تعمیرات اور سائن بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :