Live Updates

لاہور میں باکسنگ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ

منگل 17 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں باکسنگ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ذوالفقار علی بھٹو نے باکسنگ ایرینا کی بنیاد 1975 میں رکھی ،پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ایرینا کا کام روک دیا گیا،50سال بند رہنے کے بعد پنجاب حکومت نے باکسنگ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

550ملین کی خطیر رقم سے ایرینا تعمیر کیا جائے گا،حکومت پنجاب نے بجٹ میں 140 ملین کی رقم مختص کر دی ہے ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات