
وقت کے ساتھ نئی زرعی بیماریاں سامنے آ رہی ہیں جو زرعی شعبے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ہیں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی
ماہرین حشریات کو ٹھوس تحقیقی کام کے ساتھ قابلِ عمل حل پیش کرنا ہوں گے، کاشتکاروں کو کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی مداخل کے دانشمندانہ استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا ناگزیر ہے،کانفرنس سے خطاب
بدھ 18 جون 2025 11:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماہرین حشریات کو ٹھوس تحقیقی کام کے ساتھ قابلِ عمل حل پیش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی مداخل کے دانشمندانہ استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔
شعبہ حشریات کے چیئرمین ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ زرعی شعبہ مختلف چیلنجز سے دوچار ہے جن پر ماہرین، سائنس دانوں اور دیگر متعلقہ فریقین کو توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹومالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈینگی، انٹی گریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ، ذخیرہ شدہ اجناس میں کیڑوں کے کنٹرول، حشرات کی حیاتیاتی تنوع سمیت دیگر موضوعات پر تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد احسن خاں نے کہا کہ شعبہ حشریات پائیدار زراعت کو یقینی بنانے کے لیے جدید حکمت عملیوں کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ کیڑوں کے چیلنجز سے نمبردآزما ہو کر غذائی استحکام کو یقینی بنا رہا ہے۔ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ریگولیٹری امور کے سربراہ ڈاکٹر عامر بشیر نے کیڑے مار ادویات کے اطلاق کی تکنیکوں پر زور دیا۔ کیبی پاکستان کے پراجیکٹ مینیجر ڈاکٹر کاظم علی نے پاکستان میں کیڑوں کی رپورٹنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر راشد رسول نے کہا کہ کیڑوں کے کنٹرول کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ ڈاکٹر محمد صغیر نے کہا کہ اینٹی گریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ نظام کو کاشتکاروں میں رواج دینا ہو گا۔ اس موقع پر سیجنڈا پاکستان کے فیصل بشیر، ایویول گروپ کے مارکیٹ ہیڈ غضنفر علی، ضیاء اللہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.