ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ

بدھ 18 جون 2025 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں پام آئل کی درآمدات پر3.096ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.40فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر2.488ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مئی میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 287.94ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 257.42ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 218.41ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں پام آئل کی مجموعی درآمدات کاحجم 2.680ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر335.93ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 204فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر110.45ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مئی میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 29.027ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 40.63ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 9.92ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024 میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 112.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔