Live Updates

تہران پر اسرائیل کے پہ در پہ حملے، اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کردیا

بدھ 18 جون 2025 12:54

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)اسرائیل نے تہران پر پہ در پہ حملے کیے ہیں جس کے بعد ایک اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اٹھتے میلوں سے دکھائی دے رہے ہیں اور دھوئیں کے بادل بھی واضح ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج شہر میں دھماکے سنے گئے ۔اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں۔

(جاری ہے)

تہران کے قریب آئل ریفائنریز پر نئے اسرائیلی حملے کی بھی اطلاع ہے۔دوسری جانب ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہناتھاہ بیس کے قریب ایرانی میزائل داغے گئے اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کے فتح میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات