مسلم لیگ ن کے ساتھ برے وقت میں کھڑے ہونے والوں کو ہمیشہ عزت بخشی گئی ، پیر مرتضی علی گیلانی

بدھ 18 جون 2025 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) حلقہ دو لچھراٹ نے عوام کا پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ جو شخص موقع پرست ہو وہ نہ تو مسلم لیگ ن کا کارکن ہوسکتا ہے اور نہ ہی امیدوار ، مسلم لیگ ن کے ساتھ برے وقت میں کھڑے ہونے والوں کو ہمیشہ عزت بخشی گئی ، قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اپنے دیرینہ ساتھیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، پیر مرتضی علی گیلانی نے جس وقت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لیا اس وقت کوئی بھی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں تھا نہ ہی مسلم لیگ ن کی الیکشن میں کامیابی کی ہوا چل رہی تھی ، چوہدری شہزاد جو من چاہی نیوز پھیلا رہے ہیں حقیقت میں اس کا کوئی دور تک امکان نہیں ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اس طرح کے موقع پرستوں کا پارٹی میں جگہ دیتے ہیں ، میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں لندن میں مسلم لیگ ن کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر سیاسی و ملکی صورتحال سے آگاہ ہیں اور آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی کامیابی کے لئے پر امید ہوں ، کسی بھی ایسے موقع پرست کی مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں جو برے وقت میں پارٹی سے بھاگ گیا ہو ، حلقہ دو لچھراٹ میں بازل نقوی ، چوہدری شہزاد مکمل طور پر عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں بازل نقوی چند ایک افراد میں سالانہ ترقیاتی فنڈز تقسیم کررہے ہیں جبکہ چوہدری شہزاد بھی اپنے دور حکومت میں فنڈز کا اسی طرح استعمال کرتے رہے ہیں پیر مرتضیٰ علی گیلانی کا دور حکومت ان دونوں امیدواروں سے بہت بہتر ثابت ہوا ہے اس لئے حلقہ کے عوام ایک بار پھر پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی کو حلقہ سے بھرپور کامیاب کروا کر اسمبلی میں اپنا نمائندہ مقرر کرینگے تاکہ رکا ہوا ترقیاتی دورپھر سے شروع ہو سکے ،پارٹی صدر شاہ غلام قادر ،راجہ فاروق حیدر خان نے متعدد بار اس خبر پر واضح پیغام دیا ہے کہ کوئی بھی قرآن کا منکر پارٹی میں قبول نہیں ، اسلئے حلقہ دو لچھراٹ کے عوام آئندہ عام انتخابات میں پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام افواہوں کا گلا دبا دیں ، حلقہ سے امیدوار اسمبلی تما م برادریوں کے لئے یکساں ہوتا ہے اس لئے حلقہ کے عوام برادریوں سے نکل کر حلقہ کی ترقی کے لئے اپنا فیصلہ کرینگے ۔