ایرانی شہریوں کے لئے خصوصی رعایتوں کا اعلان

یرانی شہریوں کو ملک چھوڑنے میں تاخیر پر اوور سٹے جرمانے سے استثنا دیدیاگیا

بدھ 18 جون 2025 16:22

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدات پر مملکت میں مقیم ایرانی شہریوں کو ملک چھوڑنے میں تاخیر پر اوور سٹے جرمانے سے استثنا دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں پر ہوگا جس کے پاس کسی بھی قسم کا انٹری ویزا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام غیرمعمولی علاقائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں پروازوں کی معطلی اور فضائی حدود کی بندش شامل ہے جس سے بہت سے لوگوں کی واپسی متاثر ہوئی ہے۔ اس استثنا کا مقصد متاثرہ افراد کے لئے صورتحال کو آسان بنانا ہے۔ اتھارٹی نے امارات میں مقیم افراد اور وزیٹرز کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ استثناکے تحت ایرانی شہری سمارٹ سروسز کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اندراج کریں اور امارات میں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز سے رجوع کریں۔