Live Updates

گورننس سیکٹر میں شامل قانون و انصاف ، جیل خانہ جات / پولیس اور تحفظ خوراک ،جاری منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ سال ایک نئے سیکٹر کا قیام عمل میں لایا گیا،وزیرخزانہ عبدالماجد خان

بدھ 18 جون 2025 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ گورننس سیکٹر میں شامل قانون و انصاف ، جیل خانہ جات / پولیس اور تحفظ خوراک کے جاریہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ سال ایک نئے سیکٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ عوام تک گڈ گورننس کے اثرات کو بروقت اور پُر اثر طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس سیکٹر میں مالی سال 2024-25میں 21 جاریہ منصوبہ جات کیلئے 01 ارب 21کروڑ 27 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔جن میں سی03 منصوبہ جات جس میںجیل بلڈنگ راولاکوٹ فیز دوئم، جیل کمپلیکس کوٹلی اور خرید کرائم سین وہیکلزشامل ہیں۔ رواں مالی سال مکمل کیے جا رہے ہیںجبکہ بقیہ جاریہ 18منصوبہ جات کے لیے آئندہ مالی سال 2025-26 ؁ء میں 75 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ نئے منصوبہ جات کے لیی01 ارب 28کروڑ30 لاکھ روپے تجویز کردہ ہیں۔ مجموعی طور پر اس سیکٹر کو اگلے مالی سال 2025-26؁ء میں 02 ارب 03 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیئے جانے کی تجویز ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :