
مالی سال2025-26ء میں و نئے منصوبہ جات کے لیے 05ارب روپے کی خطیر رقم مختص کئے جانے کی تجویز
کچی و پختہ دیہی رابطہ سڑکیں‘ معلق پل ہاء ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صحت و صفائی کے منصوبہ جات سکولز و صحت کے مراکز کی عمارات، کھیلوں کے میدان ، ماڈل قبرستان و جنازہ گاہوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائے گا،وزیرخزانہ آزادحکومت
بدھ 18 جون 2025 16:26
(جاری ہے)
موجودہ حکومتی پالیسی اورحکمت عملی کے مطابق منصوبہ جات کی نشاندہی سے تکمیل کے مراحل تک مقامی عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اور بعد از تکمیل منصوبہ جات کی دیکھ بھال مقامی آبادی کے ذریعے ہو رہی ہے۔مزید برآں، حکومت کی جانب سے رواں مالی سال2024-25ء میں بلدیاتی ادارہ جات کے لیے کل1ارب60کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہ نظرثانی شدہ ترقیاتی میزانیہ برائے مالی سال 2024-25 ء میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لیی04ارب 39کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔جب کہ مالی سال2025-26ء میں جاریہ و نئے منصوبہ جات کے لیے 05ارب روپے کی خطیر رقم مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ جن کے خلاف کچی و پختہ دیہی رابطہ سڑکیں‘ معلق پل ہاء ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،صحت و صفائی کے منصوبہ جات ‘ سکولز و صحت کے مراکز کی عمارات، کھیلوں کے میدان ، ماڈل قبرستان و جنازہ گاہوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر میں چین سے بطورگرانٹ موصول شدہ150واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پہلے سے نصب شدہ 150واٹرفلٹریشن پلانٹس کی اوورہالنگ کے لئے 45کروڑ سے زائد کے 2منصوبہ جات شروع کیئے گئے ہیںنیز مظفرآباد شہر میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید مشینری کی خرید کے لئی26کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت نان پی سی ون مدات مثلاً تعمیر و مرمتی محکمانہ عمارات‘ سو شل سیکٹر پروگرام،کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام اور لوکل کونسل ہا کے لیے امدادی پروگرام جیسی مدات کے تحت مالی سال 2024-25 میں مختلف نوعیت کے عوامی فلاح و بہبودکے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیاجا رہا ہے۔جن میںدیہی رابطہ سڑکات و پختگی گلیات کے علاوہ دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی ،صحت و صفائی کے منصوبہ جات ،محکمہ کی سرکاری عمارات کی تزین و مرمت ، کھیلوں کے میدان اور پل ہاء کی مرمت و دیگر منصوبہ جات شامل ہیں ۔اگلے مالی سال 2025-26 میں بھی ان مدات کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کے لیے 04 ارب 08 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.