ریسکیو 1122کے جوانوں نے پرندوں کے ساتھ حسن سلوک کی اعلی مثال قائم کر دی

ایک مینا (پرندہ)بجلی کی تاروں میں بری طرح پھنس گئی،ریسکیو نے چھڑا کر کھلی فضا میں آزاد کر دیا

بدھ 18 جون 2025 18:17

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ریسکیو 1122کے جوانوں نے پرندوں کے ساتھ حسن سلوک کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مینا کو بجلی کی تاروں سے چھڑا کر کھلی فضا میں آزاد کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ میں گائوں کھنڈریاں میں ایک مینا (پرندہ)بجلی کی تاروں میں بری طرح پھنس گئی۔

(جاری ہے)

گرمی اور دھوپ نے مینا کا برا حال کر دیا اور وہ تڑپنے لگی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تقریباً 20منٹ کے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد پرندے کو بجلی کی تاروں سے آزاد کرایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مینا کو فرسٹ ایڈ دیکر پانی پلانے کے بعد کھلی فضائوں میں چھوڑ دیا۔ جس کو مقامی لوگوں نے بہت زیادہ سراہا۔

متعلقہ عنوان :