فیصل آباد،تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد میں40 سالہ نوجوان نے ضیاء گولڈن کے ڈیرہ کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی

بدھ 18 جون 2025 22:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء)تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد میں40سالہ نوجوان نے ضیاء گولڈن کے ڈیرہ کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

حاجی آباد کے رہائشی حسن انجم نے بتایا کہ اس کا بھائی 40سالہ شیراز انجم حاجی آباد میں ضیاء گولڈن کے ڈیرہ پرکام کرتا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر چھت سے کود گیا جس کو شدید چوٹیں آئیں اور تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ شیراز انجم کو کسی نے دھکا نہیں دیا اور پولیس نے حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :